Thursday, 19 August 2021

عورت !Fayyidah Fae Bukhari

ننگی عورت 
طوائف عورت 
چور عورت 
 اپنے بوائے فرینڈ کو چومتی چاٹتی عورت 
کسی مرد   کے ساتھ تمہارے سامنے  ڈیٹ پر جاتی عورت
 سر عام ناچتی گاتی عورت 
 ٹانگیں کھول کر لیٹی ہوئی عورت 
سگریٹ پیتی ہوئی عورت 
کلیویج دکھاتی ہوئی عورت 
تنگ لباس پہنے ہوئے عورت 
 جالی دار لباس پہنے ہوئے  عورت 
آنکھ مارتی ہوئی عورت 
 تم سے  چار پیسے لے کر تمہاری گاڑی میں بیٹھی ہوئی عورت 
تمہارے   گال پر چومنے والی عورت 
 تمہیں جپھی ڈالنے والی عورت 
 اکیلی عورت 
 آزاد  عورت
برقعے والی عورت 
 موٹر سائیکل پر بیٹھ کر تمہیں رقعہ  پھینکنے والی  عورت 
تمہیں نمبر دینے والی عورت 
تمہارے سامنے برا یا پینٹی اتارنے والی عورت 
ساحل سمندر پر لیٹی ہوئی عورت 
نماز پڑھتی ہوئی عورت 
 شراب پیتی ہوئی عورت 
 تمہارے  عضو خاص کی تعریف کرتی ہوئی  عورت 
 بھی یہ کہہ دے کہ اسے تمہارے ساتھ سیکس نہیں کرنا 
تو اس کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ 
“وہ تمہارے ساتھ سیکس نہیں کرنا چاہتی “ 
“وہ تمہیں اپنے جسم پہ اختیار دینے کے لئے رضامند نہیں ہے “ 

 

ف

No comments:

Post a Comment

Urdu Poetry