Saturday, 27 July 2019

بیرون ملک پاکستانیوں

بیرون ملک پاکستانیوں سے زیادہ مفاد پرست ، بے رحم اور منافق نہیں دیکھا۔۔ یہ لوگ جب برطانیہ یورپ امریکہ جاتے ہیں۔۔اور ادھر ان کو ووٹ کا حق ملتا ہے تو ادھر لیفٹ ونگ سوشل ڈیموکریٹک لیفٹ کو پسند کرتے ہیں۔۔ امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کو ووٹ دیں گے۔۔ برنی سینڈرز کا نام لیں گے۔۔۔برطانیہ میں لیبر پارٹی کو ووٹ دیں گے اور ۔جیریمی کاربن ان کا پسندیدہ ہو گا۔۔ مگر اسی سانس میں پاکستان میں یہ رائٹ ونگ فاشزم کو سپورٹ کریں گے۔۔ عسکری جمہوریت ان کی آئیڈیل ہو گی۔۔ میڈیا پر پابندیوں اور شہری حقوق پر حکمران طبقہ کے حملوں کے یہ رطب السان بن جائیں گے۔۔ یہ مغربی معاشروں میں ٹھیک سے جذب نہیں ہو پاتے۔ ٹھیک سے پاکستانی رہتے ہیں نہ ٹھیک سے مغربی معاشرے کا حصہ بن پاتے ہیں ،بالکل اسی طرح ان کی سیاسی سوچ بھی تضادات سے لبریز رہتی ہے۔۔ اوپر سے ان کو یہ زعم بھی ہوتا ہے کہ ہم نے دنیا دیکھی ہے۔۔ ہمیں بہت پتہ ہے۔۔ سچ تو یہ ہے کہ بغیر کسی مضبوط اور درست نظریاتی بنیاد کے اس طرح دنیا دیکھنا ان کو اکثر اوقات ایک کنفیوزڈ انسان بنا دیتا ہے۔۔
کامریڈ یاسر ارشاد کی وال سے۔۔۔
----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
یہ امریکا میں ہونے والا ہزاروں لوگوں کا اجتماع ہے.
یقین جانیے ان میں سے کسی نے آسمان کو چھوتی مہنگائی نہیں بھگتنی ہے.

یقین جانیے ان میں سے کسی نےبھی تنخواہوں پر دگنے سے بھی زیادہ بڑھ جانے والا انکم ٹیکس نہیں دینا ہے.
یقین جانیے ان میں سے کسی نے بھی کمیٹیوں سے جمع ہوئی رقم سے اپنی اولاد کو تعلیم دلوانے پر ایف بی آر کو جواب نہیں دینا.
یقین جانیے ان میں سے کسی نے بھی عسکری پشت پناہی سے پلنے والے دہشت گردوں کے طفیل ملنے والی عالمی تنہائی کی قیمت نہیں چکانی ہے.
یقین جانیے ان میں سے کسی نے بھی کبھی گنگا رام ہسپتال یا جناح ہسپتال میں مفت علاج سے مستفید نہیں ہونا.
یقین جانیے ان میں سے کسی نے بھی میٹرو بس یا ٹرین میں سفر نہیں کرنا.
یہ ہماری قوم کا وہ بے رحم طبقہ ہے جو مغرب کی جمہوریت، ترقی و خوشحالی سے ہر طرح مستفید ہورہی ہے مگر یہ ہمارے سروں پر باجوے و غفورے کو اس اینٹرٹینر کے ذریعے راج کرتا دیکھنا چاہتی ہے. انہیں ہر سویلین میں کرپشن نظر آتی ہے. انہیں غریب کے لیے بننے والا ہر منصوبہ 'شوبازی' محسوس ہوتا ہے. یہ اجتماع نہیں بلکہ ہماری بدنصیبی ہے.
آصف شکیل
 

No comments:

Post a Comment

Urdu Poetry