Saturday, 27 July 2019

آرمی چیف کے نام کھلا خط

آرمی چیف کے نام کھلا خط
بخدمت جناب قبلہ و کعبہ، مرد مجاہد جرنل قمر جاوید باجوہ صاحب،
"اعتراف جرم"
ہم بلڈی سویلنز اپنے مندرجہ ذیل جراہم کا اعتراف کرتے ہوے آپ کے واٹر پالش سے چمکتے بوٹ پر اپنے ہونٹ ثبت کرتے ہوے آپ سے معافی کے طلبگار ہیں۔ امید ہے کہ آپ معاف کر کے ہمیں اپنی عظمت کا ثبوت دیں گے
1۔ ہم معذرت خواہ ہے کہ ہم نے 1948 والی قاہداعظم کی تقریر کو غاہب کیا اور پھر مسخ کر کے قوم کے سامنے پیش کیا۔ اس تقریر کی عدم دستیابی کی وجہ سے نظریہ پاکستان مسخ ہوا اور پاکستان مکمل طور پر مولوی کے قبضے میں چلا گیا
2۔ ہم سویلنز نے کشمیر میں لشکر بھیج کر بھارت کو فعج کشی کی دعوت دی اور آذاد اور خودمختار کشمیر کو بھارت کے قبضے میں دے دیا۔
3۔ ہماری غلطیوں کی وجہ سے بھارت نے 1965 میں پاکستان پر فوجکشی کی جس سے ہمارے آرمی کے مخلص جوانوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
4۔ ہم نے بنگالیوں کے چھوٹے قد کی وجہ سے ان کا مذاق اڑایا اور ہمارے الشمس بریگیڈ کی وجہ سے بنگال نے بھی مجبورا" بھارت سے مدد کی درخواست کی۔ ہمارے نوے ھزار بہادر فوجیوں کو ہتھیار ڈالنے پڑے اور ملک دو لخت ہو گیا
5۔ جس وقت مرد مومن مرد حق جناب ضیاءالحق صاحب روس کو توڑنے میں مصروف تھے اس وقت ہم بلڈی سویلینز نے امریکہ سے ڈالر کھا کر ایک جعلی جہاد کی ترویج کی۔ اپنے ھزاروں بچوں کو امریکہ کی آن پر ہم نے قربان کیا۔ آپ نے روس کو تباہ و برباد کر دیا مگر ہم بلڈی سویلینز کی وجہ سے آج فٹبال کا ورلڈ کپ روس میں ہو رہا ہے اور پاکستان میں ایک انٹرنیشنل کرکٹ میچ کروانا بھی ناممکن ہے۔
6۔ آپ نے کارگل کی عظیم چوٹیوں پر قبضہ کیا اور بھارت کو سخت مشکل میں ڈال دیا۔ مگر جب آپ وہاں پھنسے تو غدار نواز شریف آپ کو بچانے کے لیے امریکہ کی مدد مانگنے امریکہ پہنچ گیا۔ مجھے یقین ہے کہ اگر غدار نواز شریف امریکہ نہ جاتا تو آپ نے جلد ہی اپنی مشکل کا خود ہی حل نکال لینا تھا اور پورے بھارت پر قبضہ کر لینا تھا
7۔ میں جرنل مشرف کی بہادری پر صدقے جاوں جس نے ایک سیکرٹری آف سٹیٹ کی کال پر اپنے فضائ اڈے امریکہ کے حوالے کر کے پاکستان کو پتھر کے دور میں پہنچنے سے بچا لیا۔
8۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جب کرپٹ سیاستدان ملک لوٹ رہے تھے تو آپ نے امریکہ سے 33 ارب ڈالرز لیکر عوام کی فلاح پر خرچ کیے
9۔ ہمیں فخر ہے کہ آپ کے بہادر آفیسرز نے موٹر وے پولیس کی پٹائ لگای اور میجر صاحب نے میٹر چیک کرنے والے لاہن مین کو قتل کر کے واپڈا کی بدمعاشی ختم کر دی۔ آخر ملک کے محافظوں کا چلان کرنا یا انہیں بجلی کا بل بھیجنا ایک ناقابل تلافی جرم ہے۔
10۔ آپ نے مشرف کے اکاونٹ میں موجود اکیس بلین ڈالرز پر اسے سخت احتساب کا نشانہ بنایا۔ آپ نے 111 ارب کی کرپشن کرنے پر جرنل کیانی کا آسٹریلیا بدر کیا۔ آپ نے قومی راز افشا کرنے پر اسد درانی کو امریکہ بدر کیا۔
ہمارے جراہم اور آپ کے احسانات کی فہرست بہت طویل ہے۔
میں خطا ہی خطا
تو عطا ہی عطا
ہم غدار اور کرپٹ بلڈی سویلینز کو معاف کر کے ہم پر احسان عظیم کیجیے۔ ہم آپ کے کتوں کے بھی نوکر ہیں سرکار۔
ہم عہد کرتے ہیں کہ سارے پاکستانی صبح سویرے اٹھ کر جو بھی فوجی بھای نظر آے گا اس کے جوتے پر پیار کر کے اپنی حب الوطنی ثابت کریں گے۔
خدا آپ کی 55 بزنس کارپوریشنز کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا کرے
آپ کا نوکر
قاضی محمد اسد

No comments:

Post a Comment

Urdu Poetry