Wednesday, 4 March 2020

میرا جسم میری مرضی کا مطلب


میرا جسم میری مرضی کا مطلب
1 میں اس پر جینز پہنچوں یا ساڑھی دھوتی باندھوں یا شلوار اس سے ٹیکٹونک پلیٹوں کو کوئی غرض نہیں ہونی چاہئیے
2 مجھ سے بات کرتے ہوئے میری ٹھوڑی سے چار انگل اوپر دیکھیں چار انگل نیچے نہیں میری آنکھیں آپ کی طرح چہرے پر واقع ہیں۔
3 بس میں مجھے آپ کے نزدیک کھڑا ہونا پڑ گیا ہے تو اپنی کہنی سے میری پسلیوں پر گنتی سیکھنے کی کوشش مت کریں یہ حساب کی کلاس نہیں ہے نہ میں آپ کی میتھ کی ٹیچر ہوں۔
4 اگر آپ مجھ سے پچھلی نشست پر بیٹھ ہی گئے ہیں تو نشست کی ٹیک اور سیٹ کے بیچ سے پیر میری تشریف میں گھسانے سے پرہیز کریں۔ kicking someone's ass کا کیا یہ مطلب آپ غلط سمجھے ہیں اصل مطلب کیا ہے یہ میں آپ کو ایسی کسی کوشش کے نتیجے میں سمجھا سکتی ہوں
5 اگر میرا وزن آپ کی توقع سے زیادہ ہے تو اس کے بارے میں اپنے خیالات اپنے تک محدود رکھیں آپ کا دماغ چھٹانک بھر کا ہے میں نے آپ سے کبھی نہیں کہا۔
6 اگر خدا حافظ کہتے ہوئے آپ کے ہاتھ بڑھا دینے پر میں نے ہاتھ ملا ہی لیا ہے تو اسے چھوڑ دیجیے میں ایک ہاتھ آپ کے ہاتھ میں چھوڑ کر گھر نہیں جا سکتی۔
7 مجھے دوڑتا دیکھ کر اگر آپ کا سانس سینے میں نہیں سما رہا تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں دل کا دورہ پڑنے کی صورت میں میں سی پی آر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔
8 جسم میں جنسی اعضاء کے علاوہ دیگر اعضاء بھی ہوتے ہیں کبھی ان کے بارے بھی سوچ لیا کریں۔
اس حوالے سے یہ کہنا ضروری ہے کہ اس ضمن میں اس کے علاوہ بھی بہت کچھ شامل ہے اور مجھے بھی اس میں سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ سیکھتے جائیے صورتحال بہتر ہوتی جائے گی۔
ایک پرانی پوسٹ۔۔۔
منقول

No comments:

Post a Comment

Urdu Poetry